فلم کے ٹریلر
اس دور میں جب لائٹ بلب نہیں ہوتے تھے، صرف موم بتیاں استعمال ہوتی تھیں، جب نلوں کے ذریعہ پانی کا انتظام نہیں ہوتا تھا، صرف کنویں ہوتے تھے، ایک بہادر اور ہوشیار بچہ دنیا کو بدلنا چاہتا تھا۔ لیکن اس کو اس بات کا علم تھا کہ موم بتیاں اور بالٹیاں اس کی لئے کافی نہیں ہوں گی۔ دنیا میں تبدیلی لانے کیلئے مارک کے ساتھ جڑیں اور اس کی تمام تر تخلیقی صلاحیتوں کو اگلی بڑی کامیابی ملنے تک اس کی رہنمائی کرنے دیں۔ آپ اس کو مت چھوڑیں، آپ ہمارے اگلے مارک ہو سکتے ہیں!
فون سسٹم
آداب، ہماری کمپنی کو فون کرنے کیلئے شکریہ! ہماری کمپنی فی الحال بند ہے۔ ہمارے کام کے اوقات پیر تا جمعہ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک ، اور ہفتہ کو صبح 10 بجے سے شام 1 بجے تک ہیں (مشرقی معیاری وقت) ۔ فوری ضرورت کی صورت میں براہ کرم 1 ڈائل کریں اور اپنے نام، ای میل، اور فون نمبر کے ساتھ ایک پیغام چھوڑیں، ہم اگلے کاروباری دن آپ سے رابطہ کریں گے۔ آپ کا شکریہ!
پروڈکٹ ویڈیوز
کیا آپ نے پوسٹ پروڈکشن زمرے سے متعلق ہمارے نئے ویڈیو کے بارے میں سنا ہے؟ یہ رہی! اب ہم آپ کے وائس اوور کے جیسے پیشہ وارانہ، تیز اور آسان ویڈیو بناتے ہیں۔ آپ اپنے پروجیکٹ کے بارے میں ہمیں بتائیں، اور ہمارے کسٹمر ایکسپیریئنس ایجنٹ آپ سے طریقۂ کار سے متعلق بات کریں گے۔ پھر اس کے بعد آپ بذات خود بھی اسے انجام دے سکیں گے۔ ہمیں یقین ہے کہ آپ کو یہ پسند آئےگا۔ ممکن ہے کہ ہم اسے آگے ساتھ مل کر مزید کام کریں، آپ سے ویڈیو سائیڈ میں ملتے ہیں۔۔
پریزنٹیشن/ تعلیمی
آپ جن فائلوں کو اپ لوڈ کرنا چاہتے ہیں انکو منتخب کرنے کے بعد، انھیں فولڈر میں ڈریگ اینڈ ڈراپ کریں۔۔ ہمارا سسٹم آپ کی ان فائلوں کو کلاؤڈ پر محض چند سیکنڈوں میں اپ لوڈ کردے گا۔ اس طرح آپ انہیں اپنی باقی ٹیم کے ساتھ شیئر کر پائیں گے، اور کسی بھی ڈیوائس سے ان تک رسائی آسان ہو جائے گی، وہ ان میں تبدیلیاں کر سکیں گے، اور مطلوبہ فارمیٹ میں انہیں برآمد کر سکیں گے۔
تجارتی / اشتہارات
یہ ایڈونچر کا وقت ہے! آپ اپنے بیگ پیک کریں اور جنگل میں جانے کے لئے تیار ہوجائیں۔ ہمارے نئے وائلڈ بیگ کے ساتھ آپ راستے میں آنے والے کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کر پائیں گے۔ اس کے ایک جیب میں آپ کے لیے ضرورت کی تمام چیزیں دستیاب ہوں گی، تو ان دنوں کو خدا حافظ کہیں جب آپ کے ضروری اوزار گھر چھوٹ جایا کرتے تھے۔ وائلڈ بیگ میں آپ کی ضرورت کی ہر چیز کے لئے ایک جگہ ہے: جیسے رسی، اوزار، پانی، خیمہ… جو بھی آپ چاہیں، اسکے لئے ہمارے پاس اس کے لیے جیب موجود ہیں! وائلڈ بیگ، اپنے لیے ابھی حاصل کریں!
کردار / ویڈیوگیم
بادشاہ نے مجھے منتخب کیا؟ اس نے بالآخر مجھ میں صلاحیت دیکھی؟ اتنے برسوں کی تربیت اور قربانی کے بعد، بالآخر، مجھے خدمت کا موقع ملے گا! میرے بادشاہ سلامت، میں آپ کو مایوس نہیں کروں گا۔ میں نے تاج سے اپنی وفاداری ثابت کرنے کے وقت کا انتظار کیا۔ میں وفاداری کے ساتھ خدمت کروں گا۔ میں اپنی طاقت اور اپنی زندگی آپکی خدمت کیلئے وقف کر دوں گا۔ میں اپنے پہلے مشن کے لیے بے تاب ہوں۔ میں تیار ہوں!
لائیو اعلانات
براہ کرم توجہ دیں، ہم تقریبا 10 منٹ میں اپنا سالانہ ٹیک کنونشن شروع کریں گے۔ ہم آپ سب سے امید کرتے ہیں کہ آپ اپنے بروشرز، نقشے اور آلات کے ساتھ تیار ہوں گے۔ اگر یہ ساری چیزیں آپ کے پاس نہیں ہیں تو انفارمیشن ٹیسک سے یہ چیزیں حاصل کرنا نہ بھولیں۔ تیار رہیں۔ آپ کو چھوڑنا نہیں ہے۔ ٹیک کنونشن میں آپ کا استقبال ہے!
آڈیوبک / پوڈکاسٹ
ہمارے ہفتہ وار ایپیسوڈ میں ایک بار پھر شامل ہونے کے لئے ہم آپ کے شکر گزار ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اس بار بھی ہر بار کی طرح اس سے لطف اندوز ہوں گے۔ لہذا کچھ ناشتہ لیں، پانی پئیں اور آرام کریں، کیوں کہ آج کا ایپیسوڈ حیرت انگیز ہونے والا ہے۔ یہاں تک کہ ہمارے پاس آپ کے لئے کچھ مہمان مقررین بھی ہیں۔ تو بیٹھے رہیں، آرام کریں، اور لطف اٹھائیں۔ آپ کی ہفتہ وار پوڈ کاسٹ میری آواز میں آپ کا استقبال ہے!
ریڈیو / ٹی وی ٹیگ
اپنے دوستوں کے ساتھ پسندیدہ موسیقی سننے کا بدل کچھ بھی نہیں ہے۔ Bunny Radio پر اس وقت کی کامیاب فلموں کے ہٹ گانے سنیں۔ پلے لسٹ دیکھنے کیلئے بینر پر ٹیپ کریں اور ساؤنڈ ٹریک اپنے ہاتھوں میں پائیں۔۔ Bunny Radio سرفہرست ہٹ گانے سنیں۔
Script 1
[ یہ ریکارڈنگ ہماری مارکیٹنگ مہم ویڈیو میں استعمال ہوگی۔ اسلئے ہمیں اس کو شاندار، دلچسپ اور ایک حد تک پراسرار بنانے کی ضرورت ہے۔]
ایک ایسی دنیا جہاں آوازوں کا حصول مشکل تھا۔ ایک ایسی دنیا جہاں صوتی اداکاری میں کیریئر جاری رکھنا بھاری اور مہنگا تھا، ہم نے ایک انقلاب کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے!
یہ سفر آسان نہیں رہا ہے، لیکن ہم ہمیشہ سے زیادہ مضبوط ومستحکم ہیں۔
مرحلہ در مرحلہ، ہم نے صوتیاتی صنعت کو آپ کے گھروں تک پہوچانے کے لئے ڈیجیٹل خدمات کی تخلیق کی ہیں۔ اس مشن میں ہم نے آپ کو شامل کیا ہے اور اس خواب میں شرکت کے لئے آپ پر بھروسہ کر رہے ہیں۔
پیچھے مڑ کر دیکھنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
ہم آئے، ہم نے دنیا کو بدل دیا، اور ہم یہاں [یہاں پر تھوڑا وقفہ کریں] قائم رہنے کے لئے ہیں۔ ہم آوازوں کی صنعت کو آپ کے حوالے کر رہے ہیں۔
Script 2
[ یہ ریکارڈنگ ہماری مارکیٹنگ مہم ویڈیو میں استعمال ہوگی۔ اسلئے ہمیں اس کو شاندار، دلچسپ اور ایک حد تک پراسرار بنانے کی ضرورت ہے۔]
ایک ایسی دنیا جہاں آوازوں کا حصول مشکل تھا۔ ایک ایسی دنیا جہاں صوتی اداکاری میں کیریئر جاری رکھنا بھاری اور مہنگا تھا، ہم نے ایک انقلاب کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے!
یہ سفر آسان نہیں رہا ہے، لیکن ہم ہمیشہ سے زیادہ مضبوط ومستحکم ہیں۔
مرحلہ در مرحلہ، ہم نے صوتیاتی صنعت کو آپ کے گھروں تک پہوچانے کے لئے ڈیجیٹل خدمات کی تخلیق کی ہیں۔ اس مشن میں ہم نے آپ کو شامل کیا ہے اور اس خواب میں شرکت کے لئے آپ پر بھروسہ کر رہے ہیں۔
پیچھے مڑ کر دیکھنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
ہم آئے، ہم نے دنیا کو بدل دیا، اور ہم یہاں [یہاں پر تھوڑا وقفہ کریں] قائم رہنے کے لئے ہیں۔ ہم آوازوں کی صنعت کو آپ کے حوالے کر رہے ہیں۔
پیچھے مڑ کر دیکھنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
ہم آئے، ہم نے دنیا کو بدل دیا، اور ہم یہاں [یہاں پر تھوڑا وقفہ کریں] قائم رہنے کے لئے ہیں۔ ہم آوازوں کی صنعت کو آپ کے حوالے کر رہے ہیں۔
Script 3
[یہ ریکارڈنگ ہماری مصنوعات کی ویڈیو میں استعمال ہو گی۔ ہمیں اس کومؤثر، دلچسپ اور رواں بنانے کی ضرورت ہے]
پروفیشنل صوتیات کے لئے ہم بہترین انتخاب کیوں ہیں؟
بطور آغاز، ہم صرف بہترین معیاری صوتیاتی خدمات فراہم کرتے ہیں جس کو ہماری کوالٹی کنٹرول ٹیم جانچ پڑتال کرتی ہے۔ علاوہ ازیں، مطابقت کے لئے ہماری صوتیاتی آرٹسٹوں کی بڑی جماعت کے پاس آپ کے لئے بیشتر زبانوں، طرز اور قیمتوں میں ہزاروں آپشن موجود ہیں! ان سب سے اوپر، ہمارے پروجیکٹس تسلی بخش اور گارنٹی کے ساتھ کئے جاتے ہیں، اگر آپ نتائج سے خوش نہیں ہیں، تو ایسی صورت میں ہماری پروڈکشن مینیجمنٹ ٹیم آپ کی جانب توجہ مبذول کرے گی اور آپ کے پیسے آپ کو واپس لوٹا دے گی۔ [ہر لفظ کے بعد تھوڑا ٹھہریں] کوئی سوال نہیں پوچھا گیا۔ گاہکوں کو مدد فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہوتی ہے؛ ہماری ٹیم مدد اور تعاون خوشی سے کرتی ہے۔ ہم اپنے ساتھ آپ کے تجربہ کو ہموار، پروفیشنل، [یہاں تھوڑا ٹہریں] اور دلچسپ بنانے کو یقینی بناتے ہیں!